کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کشمیریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور بھارت کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے کے عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔شبیر احمد شاہ نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنا مودی کے دور حکومت میں شروع کیاگیا تھا جموں اور وادی کے مختلف علاقوں میں باہر سے آنے والے لوگوں کو آباد کیا جارہا ہے تاکہ آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جاسکے۔
عالمی برادری کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے:شبیر احمدشاہ
