Input your search keywords and press Enter.

بھارتی خفیہ ادارے ”ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ“ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے،

دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ اس دفعہ میں کچھ اتنا خاص نہیں تھا تاہم اس سے ایک کشمیری کو تھورا سا وقار حاصل تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ایس دولت نے راجستھا ن کے دارلحکومت جے پورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دلیل دی تھی کہ ہمیں دفعہ370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سب سے مہربان، نرم مزاج اور اچھے لوگ ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں سے بات کی ہے جنکا کہنا ہے کہ بھارت نے ہم سے کبھی سچ نہیں بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے