Input your search keywords and press Enter.

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا کہ ہر ممبر لوکل کونسل کیلئے جماعتی پالیسی پر عمل ضروری ہے، ممبر کو جماعتی پالیسی کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، لوکل کونسل ایکٹ 1990 کا اطلاق مخصوص نشست یا بلواسطہ انتخابات پر بھی ہوگا۔اگر کسی جماعت نے مخصوص نشست پر کسی امیدوار کو نامزد کر رکھا ہے، کامیابی کی صورت میں کسی دوسری جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرتا ہے، متعلقہ جماعت کے صدر یا چیئرمین کی تحریری درخواست پر ممبر نااہل ہو سکتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز کو جماعتی پالیسی سے آگاہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے