Input your search keywords and press Enter.

ملت کشمیر نے جدوجہد آزادی کی عظیم مثال قائم کر دی ہے,دنیا کی ہر باشعور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ سر زمینِ علم و اجتہاد قم المقدس میں کشمیر کانفرنس کے انعقاد سے سارے عالمِ اسلام کو حوصلہ ملتا ہے۔علامہ شیدا حسین جعفری ، مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول علامہ شیدا حسین جعفری نے سپورٹ کشمیر میگزین کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارا دینی و شرعی اور انسانی فریضہ ہے۔ ملت کشمیر نے جدوجہد آزادی کی عظیم مثال قائم کر دی ہے۔ دنیا کی ہر باشعور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ سر زمینِ علم و اجتہاد قم المقدس میں کشمیر کانفرنس کے انعقاد سے سارے عالمِ اسلام کو حوصلہ ملتا ہے۔
انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک ہزاروں لوگ آزادی کی راہ میں جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں لیکن ان کی آزادی کی امنگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالم برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق کشمیر بلادِ اسلامیہ کا حصہ ہے اورمسلمان کبھی بھی اس سے غافل نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے