سپورٹ کشمیر میگزین در اصل کشمیر کی تجزیاتی تاریخ و نظریاتی ادب میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے
قم المقدس(رپورٹ اشرف سراج)
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم کے مسئول ڈاکٹر نذر حافی صاحب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی بے حسی کا نوٹس لینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔


انہوں نے مزید کہاکہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم نے مظلوم کشمیریوں کی آواز بین الاقوامی برادری تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔






انہوں نے وضاحت کی کہ سپورٹ کشمیر میگزین در اصل کشمیر کی تجزیاتی تاریخ و نظریاتی ادب میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تحقیق و تاریخ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سپورٹ کشمیر میگزین ایک بنیادی منبع اور سورس ثابت ہو گا۔
