دین اسلام مظلوموں کی حمایت کا دین ہے
استاد حوزہ علمیہ قم و دفتر اسلامی تبلیغات کے رکن آقائ مصطفیٰ ملک محمدی کا کہنا تھا کہ ” دین اسلام دین صلح ہے ۔ آج دنیا کے کسی کونے میں بھی ظلم ہوتا ہے تو ایران بغیر کسی رنگ و نسل و دین و مذھب کے مظلومین کی حمایت میں انکی آواز بنتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استاد حوزہ علمیہ قم و دفتر اسلامی تبلیغات کے رکن آقائ مصطفیٰ ملک محمدی نے کہا کہ وحدت اسلامی کے بغیر مسلمانوں کی آواز موثر نہیں ہو سکتی۔ اتحاد و بھائی چارہ دینی فریضہ ہے۔ اسلام مظلوموں کی حمایت و نصرت کا دین ہے۔ مظلوموں کی حمایت و نصرت بھی اتحاد کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جہاں اتحاد اور وحدت کی بات کرتا ہے وہیں بلا رنگ و نسل مظلوموں کی حمایت بھی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ کانفرنس کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے سکالرز شرکت کرتے ہیں اور ایران کے علمی و انقلابی شہر قم المقدس میں منعقد ہونے کی وجہ سے اسے ساری دنیا میں انتہائی اہمیت سے دیکھا جاتا ہے۔
دین اسلام مظلوموں کی حمایت کا دین ہے
