دھمیال چکری روڈ کے علاقوں میں رہائش پذیر بعض کشمیری خاندانوں نے شکایت کی ہے کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے اُنہیں اس وجہ سے انکار کر دیا جاتا ہے کہ آپکے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ پاکستان کا نہیں۔ چکری روڈ کے رہائشی غلام مرتضیٰ اور دیگر متاثرین نے کہا کہ مفت آٹا سکیم پاکستان بھر کیلئے ہے۔ انہوں نے وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب‘ کمشنرو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی کہ راولپنڈی میں مقیم کشمیریوں کو بھی مفت آٹا سکیم میں شامل کیا جائے۔
کشمیر کا مستقل پتہ رکھنے والوں کو بھی مفت آٹا اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ
