Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی ہر فورم پر مدد جاری رکھیں گے،پاکستان

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی ہر فورم پر مدد جاری رکھیں گے، بھارت میں 4ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی 9ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر او آئی سی کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سول سوسائٹی کو انسانی حقوق کے مسائل کو سامنا ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو بھارت سے جواب لینا ہوگا، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور چین کی کانفرنس میں شرکت اور اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے بھارت میں ایس سی او کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی جبکہ آمنہ بلوچ کو بیلجیم اور لکسمبرگ کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے بھارتی رہنما اپنے ملک کے سماجی ڈھانچے کو نظر انداز کر دیتے ہیں، بھارتی سماج ہندوتوا کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت بارے ہرزہ سرائی ان کی بے بسی کا ثبوت ہے، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی خط کا جواب دیا ہے، فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا، 26 مارچ کو ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بنگلا دیش کے قومی دن پر مبارک کا پیغام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے