صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔
اس موقع پر ترکی، فلسطین، سائپرس، بحرین، لبنان، سوڈان، بوسنیا، ہرزیگوینا، ملائشیا، عراق، کرغستان، قازقستان، آذربائیجان، مصر، شام، صومالیہ، لیبیا، افغانستان، اردن اور دیگر اسلامی ممالک کے سفیروں نے افطار ڈنر میں شرکت کی، اس موقع پر صدر ریاست نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک انفرادی طور پر بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریشہ دوانیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں، ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے تعلقات قائم کرنے پر نظر ثانی کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرے ۔
