Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کا عالمی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختار ی، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،پاک فوج اقوام متحدہ کی قرار دا د و ں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے، پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے،جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل عاصم منیر نے ایل اوسی کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پرکورکمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیار یو ں پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کیساتھ فر ا ئض کی ادائیگی پر زور دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج اقوام متحدہ کی قر ا ر دادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے، پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے