کشمیر میگزین (نامہ نگار)
حضرت امام خمینی رح کے افکار، نظریات اور تعلیمات پر عمل کر کے کشمیری حقیقی معنوں میں آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔
ملت کشمیر نے دنیا کو حضرت امام خمینی رح و حضرت علامہ محمد اقبال جیسے عظیم اور منفرد انقلابی رہنما دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذر حافی نے حضرت امام خمینی رح کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت کشمیر کا شمار دنیا کی ذہین ترین اور فعال ترین اقوام میں ہوتا ہے۔ کشمیری اس لحاظ سے غنی ترین ملت ہیں کہ ان کا دامن عالم انسانیت کے عظیم رہنماوں اور عظیم شخصیات سے بھرا ہوا ہے۔ حضرت امام خمینی رح کی انقلابی حکمت عملی اور سیاسی بصیرت ملت کشمیر کا قومی سرمایہ ہے۔ کشمیریوں کو اس سرمائے سے فایدہ اٹھانا چاہیے۔
