Input your search keywords and press Enter.

عید قربان کے تاریخی لمحات میں ساری دنیا کے مسلمان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں

نذر حافی

____

عیدالاضحی کے موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذر حافی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ عمل ہیں۔ ان کی یاد میں عید منانے سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ راہ خدا میں قربانی دینے والے ناقابل فراموش ہوتے ہیں۔ وہ معاشرے کے دیگر افراد کیلئے نمونہ عمل ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ملت کشمیر کا راستہ قربانی دینے کا راستہ ہے۔ دین اسلام، انسانی حریت اور ملی عزت و وقار کیلئے کشمیریوں نے اپنے خون کے ساتھ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یاد کو باقی رکھا ہوا ہے۔ عید قربان کے موقع پر سارے مسلمان خصوصا کشمیری و فلسطینی حقیقی معنوں میں اور خاص طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عید قربان کے تاریخی لمحات میں ساری دنیا کے مسلمان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں۔

ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر و فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے