حالیہ دنوں سویڈن میں قرآن مجید کی توہین پر نہ صرف دنیائے اسلام سراپا احتجاج ہے بلکہ منصف مزاج غیرمسلم دانشوروں اور شخصیات نے بھی اس پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔
اس سانحے پر ملت کشمیر بھی رنجیدہ ہے۔
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل اور صدائے کشمیر فورم کے مرکزی رہنما محترم نذر حافی نے سپورٹ کشمیر میگزین ٹیم کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین پیغمبر اور توہین قرآن مجید کے واقعات کی فقط مذمت کافی نہیں ہے۔ اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قلم، زبان اور عمل کے ساتھ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا بھی جہاد ہے۔ عالم اسلام کو اس جہاد سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔
اسی طرح سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے تمام اراکین نے بھی سویڈن میں ہونے والی توہین قرآن مجید کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور اس پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔
