حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی علم وعمل کا حسین امتزاج تھے۔
شہید رئیسی اور ان کے ساتھی خدا کیلئے زندہ رہے اور اسی کے راستے میں فعالیت انجام دیتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے۔ نذر حافی
ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ہر باشعور انسان غمگین ہے۔ بے شک امریکہ و اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کیلئے یہ دن بڑی خوشی کا ہے لیکن وہ یاد رکھیں کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ان کا مشن اور ان کا مکتب زندہ رہتا ہے۔
آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے اراکین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سارے مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔ شہید رئیسی سارے مسلمانوں کیلئے امید کا روشن چراغ تھے، ان کا راستہ ساری امت مسلمہ کا راستہ ہے۔ دنیا کے سارے مظلومین شہید رئیسی کے ساتھ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں کشمیری و فلسطینی مظلوموں کے ہیرو ہیں۔
فورم کے ترجمان نذر حافی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی اور آقای رئیسی کی پرخلوص زندگی دانشوروں، سیاستدانوں اور اعلی حکام کیلئے ایک درس ہے۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کی خدمت اور سیاست کو عبادت سمجھ کر انجام دیا ہے۔
انہوں نےخدا کی راہ میں زندہ رہ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہید ہی شہید ہوتے ہیں۔
شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ساری ملت کشمیر اداس ہے۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
