سلام علیکم
تسلیت اوورسیز کشمیری ہم ایران میں حالیہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی، وزیر خارجہ اور سپاہ سالار سمیت تمام شہداء کی شہادت پر
بلخصوص سپریم لیڈر رہبر معظم سید علی خامنہ ائ سمیت پوری ایرانی قوم اور بلعموم ملت اسلامیہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
سید ابراھیم رئیسی نا صرف ایران کے صدر اور ایرانی قوم و شیعہ کے پسندیدہ لیڈر تھے بلکہ پوری دنیا کے باشندوں اور مسلمانوں کے دلوں میں بستے تھے اور بستے رہیں گے فلسطین ہو کشمیر ہو یا لبنان ، شام ، بحرین سمیت پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو ایرانی قوم کے جذبے سپریم رہنماؤں کے واضح موقف عملی اقدامات اور اسلام مخالف عالمی سپر طاقتوں کے خلاف ہر محاذ پر سینہ سپر ہونے کی وجہ سے صدر سید ابراھیم رئیسی کی شہادت سے پہلے بھی اور بعد میں بھی ہم خود شیعہ کے علاوہ دیگر مسلک کے لوگوں کے منہ سے نا صرف صدر سید ابراھیم رئیسی کی صلاحیت ، بہادری ، مخلصی کے حوالے سے بلکہ ایرانی قوم کی یکجہتی اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے عالم باطل کے خلاف دلیرانہ کارروائیوں اور مسلمانوں کی حمایت کے چرچے سنے ہیں ۔ یقیناً ان کی شہادت سے نا صرف ایرانی قوم بلکہ ملت اسلامیہ عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی ہیں ہم کشمیریوں کے دل بھی آزردہ ہیں اور رنج و غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم و ملت اسلامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
دعا ہیں اللّٰہ پاک سے صدقہ محمد وآل محمد علیہ السلام ایرانی قوم اور ملت اسلامیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس پر اجر عظیم اور ان کا بہتر نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین
وسلام
سید بشارت بخاری و دیگر اوورسیز کشمیری یو کے زون
*صدر ایران آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر سارا عالم اسلام سوگوار ہے* ان کی شہادت کی مناسبت سے سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے توسط سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ اوورسیز کشمیری سید بشارت بخاری صاحب کا پیغام
