Input your search keywords and press Enter.

*صدر ایران آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر سارا عالم اسلام سوگوار ہے* *ان کی شہادت کی مناسبت سے سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے توسط سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ* *آزاد کشمیر سے ثمر علی حیدر صاحب کا پیغام* تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم

میرا نام ثمر علی حیدر ہے اور میں کوٹلی آزاد کشمیر میں ملینیم اکیڈمی میں آٸی۔ٹی اور موباٸل سافٹ ویٸر کا اسٹوڈنٹ ہوں, تو جیسا کہ گزشتہ چند روز قبل پوری ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیعُ کے لیے انتہاٸ دردناک سانحہ پیش آیا ہے کہ دور حاضر کے عظیم، باوقار اور بےباک لیڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب آغا سید ابراھیم رٸیسی صاحب کا ان کے ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر ایک حاثے کے سبب تباہ ہو گیا ہے اور اس ہیلی کاپٹر میں موجود تمام عظیم شخصیات نے جام شہادت نوش کیا 💔

 

لیکن اس سانحے پر میری بے قراری اور تڑپ میں تب مزید اضافہ ہوا کہ جب میں نے ان شہدا بالخصوص جناب وزیر خوارجہ عبدالہیان صاحب کے کمسن بچوں کو آغاۓ رہبر سید علی خامنہ ای سے ملنے کی وڈیوز دیکھیں، لیکن مجھے ان معصوم بچوں کے انٹرویو والی وڈیوز کو دیکھنے کے بعد ہمت، حوصلے اور صبر جیسی اعلیٰ صفات کو اپنے وجود میں مزید پختہ اور مستحکم محسوس کیا 🖤

 

البتہ یہ ایک حادثہ تھا یا دشمن کی ایک گھٹیا اور شرمناک چال تھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہاٸی شدید بحث چل رہی ہے۔ پریشان کن صورتحال ہے ۔بہرحال الله پاک سے دعا ہے کہ ان تمام شہداء کے صدقے میں ملت اسلامیہ اور اہل حق کو پوری دنیا پر غلبہ نصیب ہو اور ان شہدا کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ہو۔ اور ان کے اہل خانہ و دوست احباب کو صبر جمیل نصیب ہو۔

 آمین 🇮🇷🤲🏻🇮🇷

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے