Input your search keywords and press Enter.

ایک شام مشہور و معروف کالم نگار ڈاکٹر نذر حافی صاحب کے نام۔۔۔۔۔امور خارجہ ایم-ڈبلیو-ایم کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب کی طرف سے ڈاکٹر نذر حافی کے اعزاز میں تقریب و عشائیہ

 

رپورٹ: رفیق انجم

یکم جولائی 2024 بروز منگل کی شب مؤسسہ باقر العلوم میں ڈاکٹر نذر حافی صاحب کے اعزز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا جس کا شرف بندہ حقیر نے حاصل کیا ۔
اس کے بعد تقریب میں شریک تمام دوستوں نے اپنے تعارف کے ساتھ اپنی اپنی فعالیتوں کو بیان کیا ۔
ڈاکٹر نذر حافی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر کام کو انجام دینے کے لئے ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے چاہے سوشل میڈیا ہو ،دینی خدمات ہو یا فرھنگی فعالیتیں۔
جب آپ ٹیم ورک کی صورت کام کریں گے تو وہ کام زیادہ مستحکم ہو گا اور ٹیم میں کام کرنے کا زیادہ شوق و ولولہ پیدا ہوگا۔
بعد ازاں ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے نذر حافی صاحب کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی ، قلمی خدمات کو سراہا ۔ اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ان کی ٹیم آئندہ بھی بہتر سے بہتر اپنی فعالیتوں کو انجام دے گے ۔
مزید کہا کہ طالب علموں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کے ساتھ انکو بطور احسن انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
سوال و جواب کے دوران اپنی گفتگو میں ایران میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے شبہات کے جوابات بھی دیے ۔
آخر میں عشائیہ اور دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے تقریب کا اختتام کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے