سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ فرار ہونے والے مزید 2 قیدی پکڑے گئے، جس کے بعد گرفتار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو راولپنڈی جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ جیل سے فرار 19 فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ توڑ دی گئی تھی، بھارت کو مطلوب اشتہاری سمیت 20 قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے 1 ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد راولاکوٹ جیل کے عملے کو معطل کر دیا گیا تھا، 3 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا اور جیل کا انتظام مقامی پولیس نے سنبھال لیا تھا۔
