Input your search keywords and press Enter.

قومی اسمبلی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی گئی۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کو اختیار دیتا ہے کہ 22 رکنی کشمیر کمیٹی تشکیل دیں۔ کمیٹی میں 6 سینیٹر ہوں گے، 3 اپوزیشن اور 3 حکومتی بینچ سے ہوں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایوان اسپیکر کو اختیار دیتا ہے کہ جب چاہیں کمیٹی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے