Input your search keywords and press Enter.

رانا محمد قاسم نون پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے نئے چیئرمین ہونگے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم:  ملتان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے نئے چیئرمین ہونگے اس سلسلے میں قومی اسمبلی نے ایک تحریک منگل کو منظور کرلی جس کی رو سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو کمیٹی کی تشکیل کا اختیار دیدیا گیا ہے۔ کمیٹی میں بائیس ارکان پارلیمنٹ شامل ہونگے جن میں چھ کا تعلق سینیٹ سے ہوگا جہاں حکومت اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان مساوی طور پر کمیٹی کا حصہ بنائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اور پارلیمانی امور اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی پیش کردہ تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی۔ پارلیمانی ذرائع نے ’’ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز ‘‘ کو بتایا ہے کہ اسپیکر نے کمیٹی کے ارکان مقرر کرنے کیلئے مختلف پارلیمانی گروپس سے صلاح مشورہ شروع کررہا ہےتوقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک نامزد ارکان کے تاموں کا اعلان کردیا جائیگا۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی جن میں ابتداً صرف ارکان قومی اسمبلی شامل ہوتے تھے بعدازاں اس کی رکنیت کا دائرہ وسیع کرکے اس میں سینیٹ کے ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا۔ قبل ازیں نوابزادہ نصراللہ خان، مولانا فضل الرحمٰن اور حامد ناصر چٹھہ جیسے سربرآوردہ سیاسی رہنما پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے