سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کہتا ہے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کو ترک کر دیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ایشو کو ہر سطح پر اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، 19 جولائی کو لاہور میں مسجد شہدا سے ریلی نکالیں گے۔کل جماعتی حریف کانفرنس کے رہنما نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، ہم ان سنگین حالات میں بھی مایوس نہیں ہیں۔غلام محمد صفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا استحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔
کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، غلام محمد صفی
