سابق وزیراعظم وصدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان کے میڈیا کوآرڈنیٹر راجہ قمر الزمان نےکہا ہے کہ 19جولائی کو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی جائیگی جس میں کہا جائیگا کہ ہندوستان نے خود اقوام متحدہ کو یہ یقین دلایا تھا کہ کشمیریوں کو موقع دیا جائیگا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ سردار تنویر الیاس خان دیگر سیاسی قائدین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے ہمراہ یادداشت پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل آزادانہ غیر جانبدارانہ رائے شماری کے بغیر ممکن نہیں۔
کشمیریوں کا حق خودارادیت، سردار تنویر الیاس اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کرینگے
