Input your search keywords and press Enter.

نواسہ رسول (ص) کی قربانی قیامت تک مسلمانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کی شہادت ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی عظیم یاد کا نام ہے۔ نواسہ رسول ﷺ کی قربانی قیامت تک مسلمانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ یوم شہادت حسین (ع) کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم وجبر کی انتہا کر دی ہے اور کشمیری عوام امام حسین (ع) کی سنت پر عمل کر کے اس ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے یہ سبق ملتا ہے کہ ظالم کا ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا، مظلوم کی قربانی رائیگاں نہیں ہوتی، کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں بھی ضائع نہیں ہوں گی۔ بھارت کو آخر کار ذلیل و رسوا ہو کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان شہدائے کربلا کی قربانی کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں تو دنیا ان کے آگے سرنگوں ہو سکتی ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ عالمی طاقتیں فسق و فجور اور منافقت کی پالیسی ترک کریں تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس وقت بھارت جیسے ظالم ملک کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء جدوجہد اور آزادی کی علامت ہیں اور ان کے کردار سے روشنی حاصل کر کے مسلمان دوبارہ عروج حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے