Input your search keywords and press Enter.

فلسفہ شہادت حسین (ع) اس بات کا درس دیتا ہے کہ مسلمان کلمہ حق کیلئے کسی چیز کی پرواہ نہ کریں، بیرسٹر سلطان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ فلسفہ شہادت حسین (ع) اس بات کا درس دیتا ہے کہ مسلمان کلمہ حق کیلئے کسی چیز کی پرواہ نہ کریں اگر انہیں جان بھی قربان کرنا پڑ جائے تو اس سے دریغ نہ کریں امام عالیٰ مقام نے کربلا میں حق و سچائی پر ہر حال میں کاربند رہنے، ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے، برداشت، تحمل، حریت و اخلاص کا درس دیا اور اس کا عملی مظاہرہ کیا۔ شہدائے کربلا کی قربانی رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، شہدائے کربلا نے حریت و خلوص کا جو پیغام دیا ہے یہ دنیا بھر کے مظلوم و محکوم انسانوں کے لئے ذریعہ ہدایت ہے۔ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش واقعہ ہے جب حضرت امام حسین (ع) اور اٴْن کے جانثاران نے دین مصطفی (ص) کی سربلندی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ آج اس مقدس موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی قومی زندگی میں اخوت، ہم آہنگی اور قربانی کے جذبے کو فروغ دیں گے۔صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور یکجہتی پیدا کریں اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی پاکیزہ مثال کو اپنے سامنے رکھیں تو مجھے پورا یقین ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے