سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: لوٹن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر حلقہ پانچ چڑھوئی سے راجہ ریاست کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ راجہ حق نواز جانباز اور راجہ مظہر طفیل کی جانب سے مسلم لیگ ن حلقہ پانچ سے تعلق رکھنے والے زعما کو دعوت دی گئی جس میں گلاسگو سے لندن تک اس حلقے کے رہنے والوں کو مدعو کیا گیا۔ اس اجلاس کا ایجنڈا حلقہ کیلئے اگلے امیدوار پر اتفاق رائے قائم کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قائدین، رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کو خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی۔ نظامت حافظ توقیر اور راجہ جاوید پہلوان نے کی۔ اسٹیج پر رہنمائوں کی بجائے بزرگوں کو بٹھا کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ تقریب کے شرکاء سے کہا گیا کہ جس کو پارٹی کے ساتھ یا کسی رہنما کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ ہو وہ اس پلیٹ فارم پر کر سکتا ہے، شرکا نے حلقہ پانچ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گزشتہ تین دہائیوں سے مسلسل کامیابی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حلقہ کی حالت اور ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جاتی صورتحال پر روشنی ڈالی، شرکاء نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مقامی اور قومی رہنماؤں کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی روش بدلنے پر زور دیا۔ مسلم لیگ ن کے شرکاء اور مقررین نے راجہ ریاست پر اتفاق رائے کیا اور تمام نے فیصلہ کیا کہ اب کی بار ہم مرکزی قیادت کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں کہ حلقے کے عوام راجہ ریاست کے ساتھ ہیں اس لیے کسی نئے بندے کو لا کر کسی اور کو ٹکٹ دے کر غلطی نہ کریں۔ تقریب سے خطاب میں میزبان راجہ حق نواز جانباز نے جہاں مخالف امیدوار پر سخت تنقید کی وہاں پر اپنی جماعت کو بھی خبردار کیا کہ اب ہم حلقہ پانچ سے کسی صورت بھی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ راجہ امجد فاروق نے کہا کہ ہمیں راجپوتی سے باہر نکلنا ہو گا۔ راجہ شفیق پوتا نے کہا کہ ہم راجہ ریاست کے علاوہ کسی کو بھی پارلیمانی امیدوار نہیں مانتے۔ راجہ شفیق پلاہلوی نے کہا ہمیں صرف زبانی نعرے لگانے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہیں۔ راجہ انعام اللہ خان نے کہا راجہ ریاست باہر نکلیں اور ایک ایک فرد کے پاس جائیں اور ناراض لوگوں کے گلے شکوے دور کریں۔ ڈاکٹر نثار خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی ہر پولنگ اسٹیشن سے انشاءاللہ لیڈ ہو گی۔ راجہ طارق جمیل نے کہا کہ کیا وجہ ہے ہم میں غیرت و ایمان کی کمی ہو گئی ہے۔ راجہ ضاروب نے کہا کہ ہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک متحد نہ ہوں۔ حافظ توقیر نے کہا زندہ قومیں اور زندہ انسان اچھائی اور برائی میں تفریق کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سے ٹیلیفون پر راجہ ریاست خان نے بھی خطاب کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقررین و شرکاء میں حاجی راجہ محمد اسلم، راجہ فرید براہٹلہ، راجہ فیاض، راجہ فیاض کوونٹری، راجہ اسجد، راجہ شوکت، ڈاکٹر نثار راجہ، صوبیدار راجہ جاوید خان، راجہ ندیم گلاسکو، راجہ اشفاق کیانی کوونٹری، راجہ صغیر، راجہ زاہد محمود، راجہ شہپال خان، راجہ ظفر محمود، راجہ خلیل، راجہ فیاض خان، راجہ آصف، راجہ وقار خان، راجہ ارشد سکندر، راجہ یعقوب خان، راجہ زاہد خان، راجہ فیاض خان، راجہ عاقب جاوید، کامران مرزا، راجہ مناسب، راجہ ارشد خان، ظہور بٹ، راجہ اسرار احمد، راجہ خلیل، راجہ زاہد، راجہ ظفر، راجہ ساغر، محمد علی، ارشد سکندر، راجہ آصف، راجہ امین، راجہ فیض، راجہ یاسر، کامران مرزا، غلام رسول خان، راجہ یاسر پرویز، راجہ افتخار ساملا، راجہ ظہور، راجہ اسجد علی، راجہ مبین، راشد محبوب، صداقت حیات، راجہ یاسر رسول، راجہ افتخار (تری)، راجہ یاسر رحمٰن، احسن اللہ غدافی، راجہ نزاکت لیاقت کے علاوہ بڑی تعداد میں رہنماو کارکن گلاسگو، بریڈ فورڈ، بولٹن، راچڈیل، برمنگھم، لیڈز، مانچسٹر، لوٹن، سلاؤ، پیٹربارو اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے شامل تھے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کا اجلاس، چڑھوئی سے راجہ ریاست کی حمایت
