Input your search keywords and press Enter.

لاہور میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام زبردست ریلی نکالی گئی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: شہر اقبال لاہور میں 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی نے کی۔ یوم الحاق پاکستان ریلی میں لاہور کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کے قائدین، کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ھے اور ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں کسی صورت رہنے نہیں دیں گے۔ حریت کنونیر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔ اب یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر کشمیری عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

 

غلام محمد صفی نے ریلی میں شریک ہونے والے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، کارکنوں مرد و خواتین اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کی ویمن ونگ کی ڈاکٹر فرزانہ کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم منظور، جماعت اسلامی کے ضیاالدین انصاری، استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صادق، پی ٹی آئی کے رہنما محی الدین دیوان، تنظیم اسلامی کے میر عباس اور نور الوارث، مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزامی کے علاوہ جے یو آئی کے حافظ غضنفر عزیز، کشمیر فورم پاکستان کے (ریٹائرڈ) بریگیڈیئر جواد، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ پرویز کے علاوہ حریت رہنما انجینئر مرزا مشتاق، شیخ یعقوب، ذاہد صفی، ذاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار نے بھی شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے