Input your search keywords and press Enter.

جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں، کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا، ہمارے آبائو اجداد کا مشن آج بھی پوری یکسوئی اور عزم سے جاری ہے، مودی نے اربوں کھربوں روپے خرچ کیے لیکن اسے بی جے پی کیلیے کنڈیڈیٹ نہیں مل سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام یوم قرارداد پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر راولپنڈی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جماعت اسلامی ازاد کشمیر کے نائب امیر نورالباری، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر، حریت کانفرنس کے سنیر راہنما الطاف حسین وانی، داد احمد، منظور الحق بٹ، شیخ عبدالمتین، منظور شاہ، سیکرٹری لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان آفسر، نجیب الغفور، راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ، سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

 

سردار یعقوب نے کہا کہ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہم سے بڑا کوئی پاکستانی نہیں ہے، پاکستانیوں کیلیے کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں انشااللہ مودی جو مرضی کر لے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ حریت قیادت جیلوں میں ہے ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انشاءاللہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے اور کشمیریوں کو حق ازادی مل کر رہے گا۔ ازدکشمیر میں کوئی پاکستان کے خلاف نہیں ہے سارے کشمیری پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں، آزادی کے نعرے پر ہم سارے اکھٹے ہیں کشمیر میں کوئی بھارت کا دوست نہیں ہو سکتا، کشمیری اپنی منزل پاکستان کو سمجھتے ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے