Input your search keywords and press Enter.

قرارداد الحاق پاکستان کشمیریوں کی پاکستان سے ملی وابستگی کا ثبوت ہے، شاہ غلام قادر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: صدر پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا نظریہ ہے، یہ دن تاریخ کشمیر میں خاص اہمیت کا حامل ہے، بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نظریہ الحاق پاکستان پر قائم ہیں اور منزل کے حصول تک اس نظریہ پر قائم رہیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، اقوام متحدہ بھارت کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکے اور اسے انصاف کے کہڑے میں لاتے ہوئے، استصواب رائے کا کشمیریوں کا مطالبہ پورے کرے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر صدر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان کشمیریوں کی پاکستان سے ملی وابستگی کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے