Input your search keywords and press Enter.

مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی قرارداد کی پہرہ دار ہے، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعطم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 19جولائی 1947ء کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے کشمیری قوم کی قسمت پاکستان سے وابستہ کرنے کے لیے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی، قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر قوم کے مستقبل کا تعین کر دیا۔مسلم کانفرنس آج بھی الحاق پاکستان کی قرارداد کی پہرہ دار ہے، سرینگر میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کرنے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں، پاکستان کے پالیسی ساز اداروں میں ہم سے زیادہ محب الوطن پاکستانی موجود ہیں اور وہ کشمیر سے بھی پوری دلچسپی رکھتے ہیں لیکن مسلم کانفرنس کو منہا کر کے نہ کوئی پالیسی بنائی جا سکتی ہے اور نہ ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کے لیے ماضی میں جتنی سازشیں ہوئیں آج بھی ہو رہی ہیں، کچھ لوگ مسلم کانفرنس کا نام لینے سے شرماتے ہیں لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ تاریخ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، جس طرح برطانیہ چرچل، امریکہ سے ابراہیم لنکن، چائنہ سے ماوزے تنگ کو منہا نہیں کیا جا سکتا اسی طرح آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ اور نمائندگی سے منہا نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے