Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے کام ہو رہا ہے، عبداالوحید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: وزیر قانون و انصاف اور پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے کام ہو رہا ہے وزیراعظم نے پانچ ارب روپے کا فنڈ قائم کیا ہے تاکہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت دی جا سکے جبکہ بیواؤں، یتیم اور معذور افراد کی ماہانہ امداد کے لیے دس ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے نیلم پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلم میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے کے لیے حکومت نے ماہانا پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کر رکھی ہے لیکن کوئی بھی ڈاکٹر اتنی بڑی پیشکش کے باوجود یہاں آنے کو تیار نہیں۔ گذشتہ عرصہ میں نیلم میں ہونے والے حادثات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی عدم فٹنس اور عملہ کی لاپرواہی کے ساتھ ساتھ ناکافی سڑکیں بھی اس کی وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا چونکہ نیلم میں سیاحوں کی آمد بڑھ چکی ہے اس سال ریکارڈ لوگ یہاں آئے پاکستان میں پڑنے والی گرمی اس کی بڑی وجہ ہے، میں وزیراعظم سے مطالبہ کروں گا کہ شاہراہ نیلم کی توسیع کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نان ٹیکس پیڈ گاڑیوں کی اجازت کے لیے اسمبلی میں بحث چل رہی ہے، میری کوشش ہو گی کہ اس معاملہ کو جلد یکسو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں پرائیویٹ موبائل نیٹ ورک کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں یہ کمپنیاں کم منافع کی وجہ سے یہاں آنے سے کتراتی ہیں لیکن اب رش بڑھ چکا ہے میری خواہش ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر PTA سے بات کر کے کمپنیز کو یہاں آنے کے لیے مائل کریں تاکہ یہاں ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید سہولیات مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے