Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر میں بجلی کا ٹیرف 3 روپے فی یونٹ مقرر

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: آزاد کشمیر حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر بجلی کا ٹیرف 3 روپے فی یونٹ مقرر کرنے اور پچھلے بل 12 اقساط میں وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ نے آزاد کشمیر کے عوام کو 3 روپے سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق نوٹیفکیشن کی توثیق کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ کے بجلی کے بل نئے ٹیرف کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کا نرخ 3 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے تک بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے