Input your search keywords and press Enter.

کشمیری اور فلسطینی عوام آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں نہتے عوام کی ہونے والی خونریزی دنیا بھر کیلئے سوالیہ نشان بھی ہے اور عالمی قوانین سمیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں بھی ہیں۔ کشمیری اور فلسطینی عوام آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد اول ہائوس غازی آباد میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کی لاکھوں فوج دہشت گردی کر رہی ہے اور بے گناہ کشمیری نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں ہر روز بے گناہ معصوم نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، ظلم و تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔ کشمیریوں کو سال 5 اگست 2019ء سے کرفیو کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دفعہ 370 اور 35 Aکا خاتمہ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم کے ہر اقدام کو کشمیریوں نے نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ آئندہ تسلیم کریں گے، بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے ہمیشہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے اور بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کر کے رکھ دیا یے، مودی ہزاروں کشمیری شہریوں کا قاتل اور ریاست جموں کشمیر کے تشخص پر حملہ آور سامراجی حکمران ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے