Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پرحملے میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ حملہ پٹرولنگ کے دوران کیا گیا، نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کے دعویٰ کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے