Input your search keywords and press Enter.

سلامتی کونسل جموں کشمیر کے بارے میں اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، پاسبان حریت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: پاسبان حریت جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی زیرِ قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں ایک بیان میں کرگل دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے خود کو معصوم ثابت کرنے کی ناکام کوشش پر کہا کہ کشمیری عوام جانتے ہیں کہ 5 اگست 2019ء کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی شناخت کس نے چھینی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کو یکطرفہ طور پر کس نے توڑا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے بھارتی سامراج نے کشمیری عوام کے تمام انسانی، سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق چھین لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری اور شہری زمینوں پر قبضہ کر کے بھارتی سرمایہ داروں کو فروخت کرنا اور جائیدادوں کی ضبطگی بھارت کے ان گھنائونے منصوبوں کو آشکار کر رہی ہے جن کے تحت وہ اسرائیل کے شیطانی منصوبے جموں کشمیر میں آزمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عزیر غزالی نے کہا کہ کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور مزاحمت سے بھارتی وزیراعظم، بی جے پی اور قابض فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنی آزادی کے لیے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف مزاحمت کو ہر محاذ پر منظم کریں گے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کے بارے میں اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے