سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ان لینڈ ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمے کی مجموعی کارکردگی، اہداف و مستقبل میں مزید بہتری کے حوالے سے پلان آف ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی بی آر چوہدری محمد رقیب، کمشنر سید انصر علی، کمشنر اشتیاق احمد و دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ محکمے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ان لینڈ حکام نے وزیراعظم و موسٹ سینئر وزیر کو بریفنگ دی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے سختی سے ہدایت کی کہ نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کریں، فوری نوٹسز جاری کریں، ریاستی خزانے میں زیادہ سے زیادہ ریونیو کے لیے ٹیکس چوری روکی جائے۔ پوٹینشنل ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس کا آڈٹ کریں۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑا جائے، ایسے کاروبار پر نظر رکھیں جن میں ٹیکس چوری کر کے ریاستی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو کو مزید فعال بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔
چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ان لینڈ ریونیو کے حوالے سے اجلاس
