سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ مدارس اور مساجد میں بجلی کی قیمت کم کی جائیگی، مساجد کیلئے کم از کم پچاس فیصد بجلی کی قیمت میں کمی جائے، زیادہ نہیں تو کم از کم مساجد اور مدارس کے بلوں سے ٹیکس ختم کیا جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پورے ملک میں مساجد و مدارس میں یکم سے تیس اگست تک قومی پرچم کو لہرائیں گے، چودہ اگست کو ملک بھر میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے دین و وطن ریڈ لائن ہے، اس کی حرمت پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا، استحکام پاکستان پر سیمینارز، کنونشنز چار اگست گوجرانوالہ اور گیارہ اگست کو لاہور میں کانفرنسز ہوں گی، پانچ اگست کو بھارت میں استحصال کرتے ہوئے عالمی قوانین کو روندا گیا، یوم استحصال کشمیر پانچ اگست کو دنیا بھر میں منایا جائے گا، بھارت نے عالمی قرارداد کو پائوں تلے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حق غضب کیا، اس کو قانونی راستہ دینے کی کوشش عالمی قوانین کیخلاف ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فلسطین و کشمیر میں خون بہہ رہا ہے، ان کی چیخیں تو پہنچ رہی ہیں، لیکن کشمیری جیل کی آواز ہی نہیں آ رہی، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق کی بات کر رہا ہے، جبری حکومت و فسطائیت دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط قوم اور فوج ہونے کی وجہ سے ملکی سازشوں کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر کے مسئلے پر درست طریقے سے بات ہوگی، فوج بحیثیت ریاست کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، مدارس عربیہ جو تیس ہزار سے زائد ہیں، یوم پاکستان و یوم استحکام کشمیر کے عنوان پر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، تیس ہزار مدارس مختلف محکموں کیساتھ منسلک ہیں، پندرہ ہزار مدارس نے رجسٹریشن کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پچاسی سے نوے فیصد مدارس اپنے آڈٹ کرواتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پندرہ ہزار مدارس کی جو بات کی ہے، نیکٹا کو اپنے معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
