سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام دنیا کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبول حریت پسند فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں صہیونی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے اراکین نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ملت اسلامیہ تاریخ کے مشکل ترین دور میں داخل ہو چکی ہے۔ آخری فتح یقینا فلسطینی مظلوموں کی ہے۔ یہ وقت دوراندیشی، صبر و تحمل اور وحدت و اتحاد کے ساتھ مقاومتی بلاک کی سیاسی و اخلاقی اور سفارتی طور پر ممکنہ مدد کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات جتنی زیادہ تاریک ہوتی جا رہی ہے صبح اتنی ہی نزدیک ہوتی جا رہی ہے۔
