Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن، متعدد مقامات پر قابض حکام کیخلاف مظاہرے

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ متعدد مقامات پر قابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی اور محاصروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، بھارتی فوج ،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے پنگئی، سلام پورہ، سنائی، جنگل، سرنکوٹ،بنگر اورپتن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔یہ کارروائیاں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بہانے کی گئیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے ان کو درپیش مشکلات کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جس سے قابض حکام کے خلاف لوگوں میں بڑھتے ہوئے غم وغصے کا اظہارہوتا ہے لوگوں نے پنشن کے حصول اور معذوری کے حقوق سے لے کر بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی کے لئے اپنی آواز بلند کی۔وقف ملازمین نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنشن کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے