Input your search keywords and press Enter.

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے دفتر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ حریت رہنمائوں نے صہیونی فورسز کے حملے میں فلسطین اور عالم اسلام کے محترم رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ حملوں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ حریت رہنمائوں نے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں پر بہادر رہنما کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 79 لوگ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہو چکے ہیں۔ ان شہداء میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے 6 نواسے بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے یوم وفات پر ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر میں ان کے گرانقدر کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد، میر طاہر مسعود، دائود خان، اعجاز رحمانی، جاوید جہانگیر، شیخ عبدالمتین، شیخ محمد یعقوب، راجہ شاہین، خطیب حسین، انجینئر محمود، حاجی محمد سلطان، زاہد صفی، امتیاز وانی، چوہدری شاہین، میاں مظفر، زاہد اشرف، محمد شفیع ڈار، اشرف ڈار، شیخ ماجد، سید گلشن، عدیل مشتاق اور مشتاق احمد بٹ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے