Input your search keywords and press Enter.

پانچ اگست کو بھارتی سفارتخانے اور اقوامِ متحدہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، شاہد مجید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: جاپان میں مقیم معروف کشمیری و کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5 اگست بروز سوموار کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی برادری سے اپیل کی ہے کہ 5 اگست سے دنیا بھر میں یوم استحصال اور یوم سیاہ کی تقریبات منعقد کریں اور بھارتی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت نے کرفیو لگایا ہوا ہے اور بنیادی انسانی حقوق معطل کیے ہوئے ہیں، ظلم و ستم کا بازار گرم کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا ہوا ہے جو کہ انسانیت کی توہین ہے۔ شاہد مجید ایڈووکیٹ نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم پر ہمارا ساتھ دیں۔شاہد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں آئینی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہر طرع کی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کشمیری عوام کا دنیا سے بھی رابطہ منقطع ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی آئینی دہشت گردی پر جاپان میں ہر پلیٹ فارم پر بھرپور آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹوکیو میں جاپان کی دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے تعاون سے اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانوں کو یادداشت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سامنے پُرامن احتجاج بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے