Input your search keywords and press Enter.

انجینئر امیر مقام کی پارلیمانی جماعتوں سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں واک میں شرکت کی اپیل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک واک میں شرکت کریں۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی جس کو 5 اگست کو پانچ سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہر سال کی طرح یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں مودی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاجی واک اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک ہونے والی واک میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس دن ایوان میں متفقہ قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے