Input your search keywords and press Enter.

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا سید محمد امین اندرابی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سینئر آزادی پسند رہنما فضل الحق قریشی کے برادر نسبتی سید محمد امین اندرابی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ سید محمد امین اندرابی مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ سید محمد امین اندرابی انتہائی اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے بھی ایک بیان میں سید محمد امین اندرابی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے