Input your search keywords and press Enter.

برطانوی حکومت جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے، سردار نسیم اقبال

وٹفورڈ( نمائندہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم) آزادی پسند رہنما چیئرمین جموں کشمیر انٹرنیشنل لیگل واچ سربراہ سیاسی ونگ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے خط میں لکھا ہے کہ لیبر پارٹی ناٹنگھم شائر کے ممبر کی حیثیت سے میں برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر کی شاندار کامیابی اور وزیر اعظم کے طور پر آپ کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے باشندہ کے طور پر آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ۔ 1947سے پہلے جموں کشمیر برطانیہ کے زیر انتظام ریاست تھی، جموں کشمیر کا مسئلہ برطانیہ اور لیبر پارٹی کی میراث ہے، اب برطانیہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور جموں کشمیر ،گلگت بلتستان، لداخ کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیری قوم پرست رہنما محمد یاسین ملک بھارت میں قید کی طرف بھی توجہ دلائی ہے جو 2019 سے پابند سلاسل ہیں اور بھارتی حکومت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے اور اب بھارتی حکومت انہیں سزائے موت دینا چاہتی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے ان کے کیس کی 9 اگست کو سماعت ہو گی ۔ سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے وزیراعظم برطانیہ سے انسانی بنیادوں پر مداخلت کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے