Input your search keywords and press Enter.

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا شہدائے پونچھ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے سیالان پونچھ قتل عام کے شہداء کو ان کے 26ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے 3 اور 4 اگست 1998ء کی درمیانی شب ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے علاقے سیالان میں شہید امتیاز احمد شیخ المعروف میجر گل کے خاندان کے 19 افراد کو شہید کیا تھا۔ شہداء میں خواتین اور بچوں سمیت لسہ شیخ، احمد دین شیخ اور حسن محمد کے اہلخانہ شامل ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں سیالان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ 26سال کے طویل عرصے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی فوج نے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن مجرموں کو آج تک سزا نہیں ملی اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے ضرور آزادی حاصل کریں گے۔ حریت کنوینر نے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر 5 اگست کو یوم سیاہ اور یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کرے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے