سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو عالمی قوانین پامال کرکے بھارت نے یک طرفہ اقدام کیا، بھارتی ریاستی دہشت گردی حقیقت تبدیل نہیں کر سکتی عالمی برادری نوٹس لے۔ یوم استحصال کشمیر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ غاصبانہ قبضہ اور حقوق سے انکار کا غیر قانونی عمل ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
5 اگست 2019ء کو عالمی قوانین پامال کرکے بھارت نے یک طرفہ اقدام کیا، گورنر سندھ
