سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعطم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا دورہ کوٹلی کامیاب رہا کوٹلی، نکیال تتہ پانی، راج محل کی عوام نے شاندار استقبال کرکے دل جیت لئے عوامی مسائل حل کرنے میں وزیراعطم آزاد کشمیر ہر وقت کوشاں ہیں، بجلی سستی ہونے کے بعد عوام بجلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر رہے ہیں، لوڈ بڑھنے کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل رہے ہیں، گریڈ اسٹیشن کے سسٹم میں فالٹ آنا شروع ہو گیا ہے، عوام بجلی کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں، میڈیا اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرے تاکہ بجلی کے مسائل کم ہو سکیں۔ ایک ماہ سے اپنے حلقہ میں ہوں میرے ساتھ شامل ہونے والے عوام اسی حلقہ کے ہیں، کون میرے ساتھ ہے کون نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا، پہاڑی بیلٹ کے گجر قبیلے کے لوگ اپنے مفادات حاصل کر کے آپ کو چھوڑ جائیں گے طعنے روز سننے کو ملتے ہیں لوگ میرے پاس اپنےمسائل لیکر آتے ہیں حل کرنا میرا فرض ہے، اس حلقہ سیان کا وزیر ہوں اگر لوگ چھوڑ جائیں ان کی اپنی مجبوریاں ہو سکتیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ کو ہمیشہ وفاق کا حلقہ کہا جاتا رہا کہ جس کی حکومت وفاق میں ہو گی اس کا امیدوار اس حلقہ سے کامیاب ہو گا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہونے والا حلقہ کی عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے، کھلی کچہری میں عوامی شکایات کا ازالہ ہو رہا، حلقہ کے مسائل سے باخبر ہوں۔
حلقہ کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ نواز دو حصوں میں تقسیم ہے، حلقہ کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ کا مستقبل سوالیہ نشان بن چکا ہے، حلقہ میں پیپلز پارٹی مضبوط قوّت ہے، قیادت کے فقدان سے کارکنوں کی صفوں میں اتحاد نہیں رہتا، قبائل کی تقسیم کے فارمولے اب نہیں چلیں گے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ سابقہ حکومت کا کوئی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا، ہم نے ان کی تکمیل کے لیے فنڈز بھی جاری کیے، پلانہ، قلعہ کرجائی اور کوٹ بھٹیاں میں سیاحوں کے لیے وزٹنگ پوائنٹ کے منصوبے زیرِ غور ہیں جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت ہونا چاہیے، محکمہ جات کے خلاف شکایات ثبوت کے ساتھ ہو تو کارروائی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا، غریب لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، حلقہ کھوئی رٹہ اپنے دور حکومت میں 70 کلومیٹر سڑکیں منظور ہوئیں جن پر کام جاری ہے، میلاد چوک سے سنگم گالہ تک سڑک کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گ، ایل او سی پیکج والی سڑکیں بہت جلد مکمل ہو جائیں گی، راجدھانی کی 6 کلومیٹر سڑک کی منظوری ہو چکی ہے جلد اس کا کام شروع ہو جائے گا۔ ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ میں کروڑوں کا سامان مہیا کر دیا ہے سابق حکومتوں نے اس کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا نام تو دے دیا مگر آج بھی بی ایچ یو طرز ہے جو بھی حلقہ کھوئی رٹہ کی عوام سے وعدے کیے وہ پورے کر رہے ہیں۔
