Input your search keywords and press Enter.

او آئی سی کا بھارت سے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: اسلامی تعاون کی تنظیم نے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کے احترام اور 5 اگست 2019ء اور اس کے بعد بھارت کی طرف سے کئے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ تنسیخ کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ اجلاس کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کی کونسل کی قراردادوں کا اعادہ کیا گیا۔ بیان میں او آئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں تیز کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے