Input your search keywords and press Enter.

بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، مقررین

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکا ہو چکا ہے اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا انعقاد جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل نے ”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ مودی حکومت نے آج سے پانچ برس قبل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے نہ صرف جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ عالمی قوانین کی بھی سنگین پامالی کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اس غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی کارروائی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جوش و جذبے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے اس وقت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور جو کئی بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دراصل مقبوضہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ بھارتی جبر کشمیریوں کو سرنگوں نہیں کر سکا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیری بھی اپنے مبنی بر حق موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنی منصفانہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے