Input your search keywords and press Enter.

کشمیری قوم یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کو پوری کشمیری قوم شایان شان طریقے سے منائے۔ کارکنان مسلم کانفرنس یوم آزادی پوری جوش و خروش سے منائیں،کارکنان مسلم کانفرنس اپنے گھروں، گلی، محلوں، سڑکوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پاکستان کے جھنڈے لہرائیں۔ 13 تاریخ کی شام کوہالہ میں مسلح افواج پاکستان کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کوہالہ پر ہونے والے آزادی فیسٹول نائٹ میں بھرپور شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی دائمی اور غیرمتزلہ محبت کا اظہار کریں اور مسلم کانفرنسی کارکنان آزادکشمیر، پاکستان اور بیرون ممالک میں بھی 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی مجاہد منزل میں مسلم کانفرنسی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ کسی مفاد یا لالچ سے بالا تر ہو کر ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان کا پرچم سر بلند رکھیں گے۔ جماعتی کارکنان، ٹریڈرز اور ٹرانسپورٹر 14 اگست کو پاکستان کا پرچم سربلند کریں۔ پاکستان کی محبت میں چھے لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔پاکستان کشمیریوں کا محسن اور واحد سہارا ہے جو ہندوستان کے جبر سے آزادی دلا سکتا ہے۔ سردار عتیق نے کہا کہ ہم پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو پاکستان کی قومی فوج منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، سرحد پر دشمن کی گولی کے سامنے سینہ تان کر پہراہ دینے والا جوان ہمارے ماتھے کا جومر ہے۔ راہ حق کے اس مشن پر اپنی جانوں کے نذرنے پیش کرنے والے جوان ہمارے محسن ہیں ہم انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے