سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: قائم مقام صدر آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو ہر صورت میں آزاد کرانا ہے، پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ہائی کورٹ گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پرچم کشائی کی۔ چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی حکومت بھارت کے ٹکڑے کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کو ہر صورت میں آزاد کرانا ہے، لطیف اکبر
